پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز میں70فیصد کمی ہوئی ، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
جمعہ 5 جون 2015 14:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پاکستان میں رواں سال پولیوکیسز میں70فیصد کمی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے صورتحال بہترہوئی۔ڈبلیو ایچ اوکے مطابق رواں سال اب تک پاکستان میں پولیوکے24کیس رپورٹ ہوئے ہیں،یہ تعدادگزشتہ سال کے اسی عرصے سے70فیصدکم ہے۔گزشتہ سال 5ماہ میں84کیس سامنے آئے تھے۔
گزشتہ برس پاکستان میں پولیوکیسوں کی تعداد 306 رہی تھی۔پولیوکے بیشترکیس قبائلی علاقوں میں سامنے آئے جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔عالمی ادارے کے کوآرڈینیٹر ایلس ڈوری نے پولیوکیسز میں کمی کی تصدیق کی اورکہاکہ اس سلسلے میں کی جانیوالی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ وزیرستان تک رسائی اور وہاں سے آنیوالے متاثرین آپریشن میں پولیو ویکسینینش کی وجہ سے پولیو کیسزمیں کمی آئی۔
محکمہ صحت کے اہلکار رانا صفدر نے بھی عالمی ادارہ صحت کے ڈیٹاکی تصدیق کی۔وزیر اعظم کے انسداد پولیو پروگرام کی مشیر عائشہ رضاکاکہنا تھاکہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے وقت صرف ہوا ہے اور اسکا اثر انسداد پولیو پروگرام میں بھی ہواہے۔عائشہ رضاکاکہنا تھاکہ قبائلی علاقوں میں اس سال صرف سات نئے کیس سامنے آئے جبکہ کراچی سے کوئی نیاکیس سامنے نہیں آیا۔عائشہ رضا نے بتایاکہ ان علاقوں میں فوج انتہائی مددگار ثابت ہوئی۔انکی مدد اورمتحدہ عرب امارات کے مالی تعاون سے ہم شدیدمتاثرہ علاقوں میں انسدادپولیومہم پھیلانے میں کامیاب رہے اوردوسال بعدہمیں وزیرستان کی آبادی تک رسائی حاصل ہوئی۔ادھروزیرمملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسزسائرہ افضل تارڑ نے بین الاقوامی ماہرین کے پولیو جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان2014کی صورتحال سے نکل آیا ہے اوراب ہم پولیوکے مکمل خاتمے کی راہ پرگامزن ہیں۔انھوں نے کہاکہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ اور پرعزم ہے اوراس وقت فاٹاکے تمام علاقوں میں پولیومہم جاری ہے۔ادھرٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ملک سے پولیوکے خاتمے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں، پولیو کیسز میں کمی خوش آئند ہےمزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.