کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،ماہرین زراعت

ہفتہ 6 جون 2015 15:09

فیصل آباد۔6جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء )ماہرین زراعت نے کپاس کے کھیتوں سے اٹ سٹ ،لمب ، مدھانہ گھاس ، جنگلی چولائی ، لہلی ، قلفہ، ہزار دانی،ڈیلا جیسی جڑی بوٹیوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موجودہ حالات میں جبکہ پہلے ہی کپاس کی پیداوار میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے اگر جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہ کیاگیا تو کپاس کی پیداوار مزید کم ہو جائے گی جس سے جہاں دھاگے اور کپڑے سمیت دیگر کاٹن مصنوعات کا بحران پیداہوگا وہیں ملک کاٹن مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کے حصول سے بھی محروم رہ جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ملکی مجموعی پیداوار کا 80 فیصد حصہ پنجاب سے حاصل کیاجاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر جڑی بوٹیوں کا فوری تدارک نہ کیاگیا توکپاس کی پیداوار کے مقررہ اہداف پورے نہ کئے جاسکیں گے۔