بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان سیریز میں اسلامی مدارس بند رہیں گے،اشتعال انگیز بینرز آویزاں کرنے پر بھی پابندی ہو گی
ہفتہ 6 جون 2015 21:17
ڈھاکہ ۔ 06 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بنگلہ دیشی اتھارٹیز نے رواں ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کے دوران اسلامی مدارس بند رکھنے اور اشتعال انگیز بینرز آویزاں کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ بھارتی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
(جاری ہے)
ڈھاکہ کے ایک مدرسے کے مولانا عبدالشکور نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش کی متعلقہ اتھارٹیز سے لیٹر موصول ہوا ہے کہ جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے دوران مدرسہ بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹیسٹ 10 سے 14 جون تک کھیلا جائے گا۔ فتح اللہ سٹیڈیم نو برسوں بعد پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سیکیورٹی چیف حسین امام نے بتایا ہے کہ بھارتی ٹیم کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے کیلئے مدارس کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ میچ کے دوران سٹینڈ میں بھارت مخالف بینرز آویزاں کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.