راہداری منصوبہ فعال ہونے کے بعد کسٹمز ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ
پیر 8 جون 2015 12:17
لاہور، اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) ایف بی آر نے مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے کے بعد کسٹمز کی ذمے داریوں میں اضافہ، جدید قومی و بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور موجودہ کسٹم نظام کی تطہیر اور تنظیم نوکے لئے ”کسٹمز ایکٹ 1969“ میں بنیادی ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں رائج موجودہ کسٹمز ایکٹ درحقیقت انگریز دور میں 1863 میں بنائے گئے جسے تینوں ملکوں نے مقامی ضروریات کے مطابق بعض تبدیلیوں کے ساتھ لاگو کر رکھا ہے۔
ممبر کسٹمز نثار خان کی سربراہی میں اعلی سطحی ٹیم ایکٹ میں ترامیم کیلیے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر کسٹمز ایف بی آر نثار خان ان دنوں کسٹم ایکٹ 1969 میں ترامیم کیلیے کام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
قیام پاکستان کے بعد وفاقی حکومت نے نئے کسٹم ایکٹ کی تیاری کے بجائے 1863کے کسٹم ایکٹ میں ہی بعض تبدیلیوں کے بعد اسے پاکستان میں نافذ کردیا تھا جس کی وجہ سے کسٹمز کے فیلڈ اسٹاف کو ہمیشہ سے اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قوانین میں سقم کی وجہ سے اسمگلرز، کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس چوری کرنے والے افراد بھی رعایت مل جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہم ترین افسر اس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے کسٹم قوانین کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ موجودہ کسٹم قوانین کی وجہ سے کسٹم حکام کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔ معلوم ہوا ہے قوانین میں تبدیلی کے اس اہم فیصلے کی ایک بڑی وجہ مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے کے بعد کسٹمز کی ذمے داریوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔کسٹم ایکٹ میں ترامیم کر کے کسٹم ڈیوٹی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قوانین متعارف کروائے جائیں گے جبکہ کسٹم کے ذیلی شعبوں اپریزمنٹ اور پریوینٹیو کولیکٹس،انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ،ڈائریکٹویٹ ٹرانزٹ ٹریڈ، ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ، ڈائریکٹوریٹ ریفارمز اینڈ آٹو میشن، ڈائریکٹوریٹ رسک مینجمنٹ، ڈائریکٹوریٹ ٹریننگ اینڈ ریسرچ، ڈائریکٹوریٹ انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس، ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس اور ڈائریکٹوریٹ آئی او سی او کی تنظیم نو اور تطہیر کی جائے گی۔معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کسٹم کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلیے کسٹم کیڈر کی آسامیوں کے پے اسکیلز پر بھی نظر ثانی کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.