ایران ، ہوٹل میں زہریلی گیس سے 4 سعودی جاں بحق،متعدد کی حالت غیر ہوگئی

پیر 8 جون 2015 19:37

ایران ، ہوٹل میں زہریلی گیس سے 4 سعودی جاں بحق،متعدد کی حالت غیر ہوگئی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) ایران کے ایک ہوٹل میں زہریلی گیس کے باعث 4 سعودی زائرین جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر کو ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیش آیاجاں بحق ہونے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 3 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں تین، تین سال بتائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں قیام پذیر دیگر 28 سعودی زائرین کو بھی حالت غیر ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب، عراق، بحرین، آذربائیجان، بھارت اور پاکستان سے تقریباً 2 ملین افراد زیارت کے لیے مشہد شہر کا دورہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :