ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہاکی فیڈریشن کو امداد دے سکیں ، شہریار خان
منگل 9 جون 2015 18:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مزید قرض دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا حالانکہ قومی کھیل سنگین مالی بحران کا شکار ہے ۔
(جاری ہے)
ہاکی کے شوقین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مالی مدد کے لیے خط نہیں لکھا ہے لیکن اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن خط لکھتی ہے تو ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مزید امداد دیں کیونکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مالی حالت اب پہلے جیسی نہیں ہے ۔
جنرل توقیر ضیاء نے اچھے وقت میں ہاکی فیڈریشن کی مالی مدد کی تھی میں خود ہاکی کا شوقین ہوں لیکن ہمیں چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہیے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل توقیر ضیاء نے ایک دہائی قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ایک کروڑ روپے قرض دیا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک وہ رقم واپس نہیں مل سکی ہے ۔ دس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا خزانہ بھرا ہوا ہے اور زمبابوے کے کرکٹرز کو پاکستان لانے کیلئے ساڑھے بارہ لاکھ فی کس کی ادائیگی کی گئی `متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.