انگلینڈ،نیوزی لینڈ کے پہلے ونڈے میں ریکارڈز کی بھرمار
انگلش ٹیم نے اپنی تاریخ کاسب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیا اور بڑے مارجن سے فتح پائی،ساتویں وکٹ کی شراکت کاعالمی ریکارڈ بھی قائم ہوا جوزبٹلرنے اکسٹھ بالز پر انگلینڈ کی جانب سے تیزترین سنچری بنائی،میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے سب سے زیادہ چودہ چھکے لگائے،عادل رشید ون ڈے میچ میں چار وکٹیں لینے والے پہلے انگلش لیگ اسپنر بن گئے
بدھ 10 جون 2015 17:24
(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں ریکارڈز کی بھرمار ہوگئی۔ انگلش ٹیم نے اپنی تاریخ کاسب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیا اور بڑے مارجن سے فتح پائی۔ ساتویں وکٹ کی شراکت کاعالمی ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ایجبسٹن میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میں کئی ریکارڈ بنے۔ انگلش ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکورچارسو آٹھ رنز بنایا۔
سابقہ ریکارڈ تین سواکیانوے رنزدس سال قبل بنگلہ دیش کے خلاف تھا۔انگلش ٹیم ہی نے نہیں انگلینڈ کی سرزمین پر بھی پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میں چارسو پلس اسکور کیا گیا۔انگلینڈ کی دوسودس رنز سے فتح رنز کے اعتبارسے ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔سابقہ ریکارڈ چالیس سال پہلے بھارت کودوسودو رنز سے شکست دیکرقائم ہواتھا۔(جاری ہے)
جوزبٹلراورعادل رشید نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں ایک سوستتر رنز کا اضافہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
سابقہ ریکارڈ زمبابوے کے اینڈی فلاور اورہیتھ اسٹریک نے انگلینڈ کیخلاف ایک سوتیس رنزبنا کر قائم کیاتھا۔جوزبٹلرنے اکسٹھ بالز پر انگلینڈ کی جانب سے تیزترین سنچری بنائی۔ ان کے ایک سوانتیس رنزکسی بھی انگلش وککیپرکا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔میچ میں انگلش بیٹسمینوں نے سب سے زیادہ چودہ چھکے لگائے۔دوہزار نو میں جنوبی افریقا کے مقابل انگلینڈ نے بارہ چھکے جڑے تھے۔عادل رشید ون ڈے میچ میں چار وکٹیں لینے والے پہلے انگلش لیگ اسپنر بن گئے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.