مون سون کی بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرلی گئی
تمام متعلقہ محکموں نے خصوصی کنٹرول روم قائم کر لئے ،ہمہ وقت پی ڈی ایم اے میں قائم صوبائی کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں گے
بدھ 10 جون 2015 20:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)سال 2015میں ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی پیشگی منصوبہ بندی کے حوالے سے بدھ کہ روز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور میں طارق رشید سیکریٹری ریلف،بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ا ہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں ،پاک آرمی،اور غیرسرکاری و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کو عامر آفاق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی پیشگی منصوبہ بندی اور اداروں کے پاس موجود وسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں نے خصوصی کنٹرول روم قائم کر لیئے ہیں جو ہمہ وقت پی ڈی ایم اے میں قائم صوبائی کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام ریڈیو ایف ایم92.2 پشاور اور92.6 مرادن سے خصوصی پیغامات اور پروگرام نشر کیئے جائینگے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق رشید نے کہا کہ صوبائی حکومت مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کا ایک دوسرے کے ساتھ موثر رابطوں اورفوری امدادی کاروائیوں سے ممکنہ نقصانات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے موجودہ وسائل اور ضرویات کا بخوبی احاطہ کریں تاکہ مون سون پیشگی منصوبہ بندی 2015 کو حتمی شکل دی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.