نالوں کی صفائی کے کام کو بروقت مکمل کر لیا جائے گا،ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف
بدھ 10 جون 2015 22:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے کہا ہے حکومت سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کے کام جلد از جلد کو مکمل کر لیا جائے اس سلسلے میں فنڈز بھی دیئے جارہے ہیں تا کہ بلدیاتی اداروں کو مالی وسائل کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ نالوں کی صفائی کا مرحلہ بہت اہم ہے اور نالوں کی صفائی کا کام بروقت ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دوران عوام تکلیف سے بچ جاتے ہیں نالوں کی صفائی کا کام ہونے کے بعد وقتا فوقتا نالوں کی نگرانی کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
ڈسٹرکٹ کورنگی میں بروقت نالوں کی صفائی کا کام شروع کر کے قابل تحسین اقدام کیا گیا ہے ۔تمام نالوں کی صفائی کے کام کو بروقت مکمل کر لیا جائے تاکہ بارشوں میں نالے اوور فلو نہ ہوسکیں اس کے ساتھ تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے ۔(جاری ہے)
نالوں کے نظام کو درست رکھنے کے لئے عوام الناس خود بھی خیال رکھیں کیونکہ نالوں میں کچرا جمع ہونے سے نالے اوور فلو ہوجاتے ہیں۔
ٖصفائی ستھرائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ خاص طور پر نالوں کے اوور فلو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قر ۃ العین میمن ،میونسپل کمشنر مسرور میمن ،سپریٹینڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ،XENطلعت محمود ،ڈائیریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کے ہمراہ ڈی ایم سی کورنگی میں نالوں کی صفائی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے معائنہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قرۃ العین میمن نے انہیں بتایا کہ باران رحمت کو عوام کے لئے زحمت نہیں بننے دیں گے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں کچھ نالوں کی صفائی کے کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید نالوں کی صفا ئی کا کام جا ری ہے ۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قرۃ العین میمن نے مزید کہا کہ بارشوں سے قبل ہی ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برسات سے پہلے کے تمام امور کو نمٹایا جا رہا ہے اور بارشوں کے دوران کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ہر یوسی اور علاقے کی ضرورت کے حساب سے تمام تر منصوبہ بندی کی جار ہی ہے ہماری تمام تر کوشش ہے کہ بار ش کے دنوں میں عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.