ایڈل جی ڈنشا چیری ٹیبل ڈسپنسری کی عمارت کے اطراف بنائی گئیں چھ دکانوں ، غیرقانونی طور پر قائم کیے گئے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے دس یوم کا نوٹس
بدھ 10 جون 2015 22:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے صدر میں 1882ء میں تعمیر کی گئی تاریخی ایڈل جی ڈنشا چیری ٹیبل ڈسپنسری کی عمارت کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے اس کے اطراف بنائی گئیں چھ دکانوں ، غیرقانونی طور پر بنائے گئے بیت الخلاء اور دیگر تجاوزات قائم کرنے والوں کو یہ جگہ خالی کرنے کے لئے دس یوم کا نوٹس دیا ہے جس کے بعد یہ تمام تجاوزات ختم کردی جائیں گی اور اس تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کو اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب احمد سومرو کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹس اینڈ لینڈ مظہر خان نے صدر میں جہانگیر پارک سے متصل ایڈل جی ڈنشا چیری ٹیبل ڈسپنسری کی عمارت کا معائنہ کیا اور اس بات کا نوٹس لیا کہ اس تاریخی عمارت کے اطراف تجاوزات مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں دکانیں، بیت الخلاء اور پتھارے بنا کر کاروبار میں مصروف ہے جس سے اس تاریخی عمارت کی خوبصورتی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور پیدل چلنے والے راہگیروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ عمارت کے پچھلے حصے میں لوگوں نے رہائش اختیار کر رکھی ہے اور یہاں غیرقانونی طور پر دیگر لوگوں کو بھی کرائے پر رہائش مہیا کی جا رہی ہے اور یہ عمارت طویل مدت سے نظر انداز کئے جانے کے باعث اب خستہ حالی کا شکار ہے اور مسلسل تجاوزات کے قیام اور غلط طریقے سے بلڈنگ کے استعمال کی وجہ سے یہ تاریخی ورثہ سخت خطرے میں ہے لہٰذا فوری طور پر اس عمارت کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لئے بھرپور اور مکمل پلان تیار کیا جا رہا ہے جس پر جلد از جلد عملدرآمد ہوگا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.