زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکنے ،اس کے زرعی استعمال میں کمی لانے کیلئے محکمہ آبپاشی میں گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا
زیر زمین پانی ہمارے پاس میٹھے پانی کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جس میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے‘سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم
جمعرات 11 جون 2015 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کے زرعی استعمال میں کمی لانے کے لئے محکمہ آبپاشی میں گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جو صوبہ بھر کے گراوٴنڈ واٹر کو مانیٹر کریگا تاکہ قدرت کے اس انمول عطیے کی مربوط بنیادوں پر حفاظت ممکن ہو سکے،زیر زمین پانی ہمارے پاس میٹھے پانی کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جس میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے اریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں گراوٴنڈ واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک سمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار میں ممبر( انفراسٹرکچر) پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد عابد بودلہ ، سابق سیکرٹری آبپاشی منسوب علی زیدی ، وائس چانسلر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد رائے ، چیف انجینئر (ریسرچ) وقار حسین وڑائچ ، چیف انجینئر (پلاننگ) ملک محمد طارق، جنرل مینجر پیڈا چوہدری خاور نذیر ، سیکرٹری پیڈا افضل انجم طور ، ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن) چوہدری محمد اشرف ، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) سعید الحسن ہاشمی، معروف قانون دان ڈاکٹر دل محمد ملک اور ڈائریکٹر ( فزکس) غلام ذاکر حسن سیال کے علاوہ محکمہ آبپاشی ، پیڈا ، واپڈا اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.