بھارت کے میانمار میں آپریشن سے متعلق بھارت کے میڈیا کے آپس میں متضاد بیانات نے بھارتی دعوے کو مشکوک بنا دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 15:16
بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : بھارتی میڈیا نے بھی میانمار میں آپریشن کی بڑھا چڑھا کر رپورٹنگ کی جس نے بھارت کے میانمار میں آپریشن کے دعوے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے، میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ بھارت نے میانمار میں آپریشن کے دوران 50 سے 100 باغیوں کو ہلاک کیا گیا، اور آپریشن تین بجے شروع ہوا اور رات تک جاری رہا، جبکہ بھارت اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے باغیوں کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا اور آپریشن محض 45 منٹ جاری رہا.
اب اگر نقشے پر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے دونوں کیمپس ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر موجود ہیں اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارتی فوج نے 45 منٹ میں کس طرح اتنا طویل فاصلہ طے کر کے آپریشن کیا اور باغیوں کو نشانہ بنایا. بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میانمار کی حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا لیکن وزارت دفاع کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ حکومت کو اس لیے آپریشن سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا کہ خفیہ آپریشن سے پردہ نہ اٹھ جائے.مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ جنگ،امریکی طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
-
امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا
-
امریکا کی حماس سے متعلق قطرکو تنبیہ
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.