پورے ملک میں ترقی کے ثمرات جلدنظر آئیں گے،کامران مائیکل
وفاقی حکومت نواز شریف کے ویژن کے تحت کام کر رہی ہے ،کے پی ٹی فٹبال گراؤ نڈ کو محمد نواز شریف فٹبال اسٹیڈیم کے نام سے منسوب کر دیا گیا گراؤنڈ کو3.5 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ماہ کے قلیل عرصے میں تیارکر دیا جائیگا ،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
جمعرات 11 جون 2015 17:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر برائے جہازرانی و بندرگاہ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ترقی کے ثمرات جلدنظر آئیں گے کیونکہ حکومت میاں نواز شریف کے ویژن کے تحت کام کر رہی ہے ،کے پی ٹی فٹبال گراؤ نڈ کو محمد نواز شریف فٹبال اسٹیڈیم کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے اس گراؤنڈ کو3.5 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 ماہ کے قلیل عرصے میں تیارکر دیا جائیگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی فٹبال گراؤ نڈ کی ازسر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ) ن( کے ایم این اے ہمایوں خاں اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ کے پی ٹی کے اعلیٰ افسران بشمول چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے چیئرمین کراچی بندرگاہ وائس ایڈمرل شفقت جاوید کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت 40 سال کے بعد یہ موقع آیا ہے کہ کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ بننے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گراؤنڈ بڑی اہمیت کا حامل ہے ، یہاں سے کھیل کر نامور کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام بلند کیا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر سہولتیں نہیں ہیں لیکن صلاحیتوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے علاقے کے لوگوں کو حوصلہ دیا کہ ان کے دکھوں کا ازالہ جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف ہم سب کو اس ترقی میں شامل کرنا چاہتے ہیں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے صحیح سمت فراہم کریں گے جس سے ہمارا نوجوان ترقی کرے گا جو کہ ملکی ترقی کا بھی ضامن ہوگا۔قبل ازیں اپنے خطاب میں ہمایوں خان نے کہا کہ جس طرح یہ گراؤنڈ دوبارہ بننے جا رہا ہے اسی طرح جلد ہی میٹرنیٹی ہوم اور ڈینٹل کلینک کے لئے بھی جگہ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کیماڑی کے لوگوں کے لئے لائبریری کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جیسے ہی بجٹ پاس ہوگاتمام کاموں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.