حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کوئی سمجھ نہیں آرہی ان میں بڑا واضح تضاد پایا جاتا ہے‘تنویر اشرف کائرہ
میٹروبس کے منصوبے کو آپریشنل رکھنے کے لیے حکومت کو مستقل طور پر اربوں روپے کی سالانہ سبسڈی دینا پڑ رہی ہے‘سیکرٹری جنرل پی پی
جمعرات 11 جون 2015 19:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مالی سال 2014-15 کے ترقیاتی فنڈز کا تقریباً 50 فیصد استعمال کر سکی ہے جو کہ شہباز شریف کی حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج (جمعہ)بجٹ تقریر میں وزیرخزانہ کو اس ضمن میں صحیح اعدادوشمار ایوان کے سامنے رکھنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس مالی سال میں بھی پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز اپنے مند پسند منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ٹرانسفر کئے جو کہ وہاں کے لوگوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور اس امتیازی ترقیاتی حکمت عملی سے وہاں کے لوگوں میں معاشی محرومی کا احساس شدت اختیا ر کر گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو میٹروبس اور میٹروٹرین کے منصوبوں کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں آرہا حالانکہ یہ دونوں منصوبے پنجاب کے عوام کو صحت، تعلیم،پینے کے صاف پانی اور دوسری شہری سہولتوں سے محروم کر کے مکمل کئے جارہے ہیں جو کہ سماجی انصاف کے تقاضوں سے بالکل مطابقت نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کوئی سمجھ نہیں آرہی کیونکہ ان میں بڑا واضح تضاد پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ایسے سرکاری ادارے فروخت کر رہی ہے جو کہ قومی خزانے پر بوجھ ہیں اور دوسری طرف ایسے ادارے بڑی تیزی سے کھڑے کر رہی ہے جو کہ قومی خزانے پر ایک مستقل بوجھ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس کے منصوبے کو آپریشنل رکھنے کے لیے حکومت کو مستقل طور پر اربوں روپے کی سالانہ سبسڈی دینا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا آج کے بجٹ میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اسکی ترجیحات میں نہیں ہو گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوئر گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اسکے علاوہ کم سے کم اجرت میں 3ہزار روپے کا اضافہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.