حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی فرمائش پر عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جمعرات 11 جون 2015 20:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ’’عوامی بجٹ‘‘ پیش کرنے کی دعویداری کے فوری بعد بجلی کے گھریلو صارفین پر 3روپے اور صنعتی صارفین پر 4روپے فی یونٹ اضافے اور سبسڈی کو ختم کرنے کے فیصلے کو عوام دشمن، اسے (ن)لیگ کی دوغلی پالیسی اور عوام پر خودکش حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے عوامی حکومت کے دعویدار حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
صوبائی امیر نے آج ایک بیان میں کہا کہ حکمران ٹولے اور ان کے کاسہ لیس وزراء کی جانب سے بجٹ2015/16کو مسلسل عوامی بجٹ قرار دینا اور عوام کیلئے دودہ اور شہد کی نہریں بہانے کی دعویداری کے برخلاف بجٹ کے فوری بعد بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور بجٹ سے صرف ایک دن پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خوردونوش اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ،رمضان المبارک سے قبل ہی مارکیٹوں اور بازاروں میں گھریلو اشیاء ، سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے،ایک طرف بیروزگاری، بجلی کی مسلسل اذیت ناک لوڈشیڈنگ اور امن امان کی ناقص صورتحال کے باعث عوام پہلے ہی مسلسل اذیت ناک زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی فرمائش پر ہر مہینے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.