سپریم کورٹ کا مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی ہر حال میں گرفتاری کا حکم
ایس پی سی آئی اے کی ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت کی استدعا ،کتنی مہلت چاہیے ، ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ‘ جسٹس شیخ عظمت سعید کے ریمارکس
جمعرات 11 جون 2015 21:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کی ہر حال میں گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
دوران سماعت ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے جواب جمع کرواتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ مغلپورہ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کیس میں اب تک 190افراد سے تفتیش کی گئی لیکن اصل ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
ایس پی سی آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔ جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ کتنی مہلت چاہیے آپ کو ؟، ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ عدالت نے بچی سے زیادتی کے ملزم کی ہر حال میں گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.