کراچی میں تمام مافیاز کا جڑ سے خاتمہ کیا جائیگا،قانون نافذ کرنیوالے ادارے تمام وسائل بروئے کارلائیں،محمد نواز شریف
جمعہ 12 جون 2015 16:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام مافیاز کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا ۔دہشت گردوں کو مالی وسائل فراہم کرنے والے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے والے عناصر کا تعلق خواہ کسی بھی گروہ یا تنظیم سے ہو ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے مالی نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور قیام امن کے لیے بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاوٴس میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار ،انجینئر خرم دستگیر خان ،وزیر مملکت جام کمال بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورت حال ،کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کی کامیابی کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مالی نیٹ ورک کو توڑے بغیر کامیابی اہداف حاصل نہیں ہوسکتے ہیں ۔اسی لیے قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کراچی میں بھتہ خوری ،قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم کی مافیاز کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور انٹیلی جنس بنیادوں پر اس نیٹ ورک کے خاتمے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا قلع قمعہ کیا جائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لیے جاری آپریشن کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔سیاسی قوتیں او ر عوام کراچی میں قیام امن کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہر قائد کی رونقوں کو بحال کیا جاسکے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو سندھ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو وفاق کی جانب سے فنڈز کی کمی اور ترقیاتی امور سمیت میگا پروجیکٹس کے حوالے سے مرکزی حکومت کے عدم تعاون پر صوبے کی تشویش سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبے کے دیگر مسائل اور ترقیاتی کاموں کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کرے گی اور میگا پروجیکٹس کی تکمیل،کراچی آپریشن کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو بھی جلد حل کردیا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہرممکن وسائل فراہم کرے گی اور دہشت گردوں کے مالی نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے بھی تمام ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.