فتح اللہ ٹیسٹ بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل بھی مکمل نہیں ہوسکا
کھیل کے اختتام پر بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز بنا لیے بھارت کی جانب شیکھر دھون نے 23 چوکوں کی مدد سے 173 جبکہ مرلی وجے نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 150 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار اور جبیر حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا
جمعہ 12 جون 2015 20:21
فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) فتح اللہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 462 رنز بنا لیے ہیں۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔اس سے پہلے بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل شروع نہیں ہو سکا تھا۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور مرلی وجے نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے پہلی وکٹ کی شراکت میں 283 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 283 رنز کے مجموعی سکور شیکھر دھون 173 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔بھارت کی دوسری وکٹ 291 رنز پر اس وقت گری جب روہت شرما صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب شیکھر دھون نے 23 چوکوں کی مدد سے 173 جبکہ مرلی وجے نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 150 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار اور جبیر حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اس ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفق الرحیم نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی جیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت پانچ سال بعد بنگلہ دیش میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سات میچوں میں چھ میں بنگلہ دیش کو شکست ہوئی ہے، جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔اس سے پہلے بنگلہ دیش کے دورے کے موقعے پر بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 113 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.