بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے خطیر رقم مختص کر کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں‘ بلال یاسین
ہفتہ 13 جون 2015 15:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سالانہ بجٹ 2015-16ء میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کر کے ایک بار پھر جنوبی پنجاب کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ،پاکستان کی تاریخ کے ہر دور میں مختلف جماعتوں اور رہنماؤں کی طرف سے جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو محض سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا گیا مگر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا اور جنوبی پنجاب کی آبادی کے تناسب سے اس بار بھی زیادہ سے زیادہ فنڈ ز مختص کئے ہیں اور یہ روایت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ بھی قائم رکھے گی۔
(جاری ہے)
خواجہ فرید انجینئر نگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی رحیم یار خان ، ویٹرنری یونیورسٹی بہاولپور ، میڈیکل کالج بہاولنگر کے قیام کے علاوہ طیب اردگان ہسپتال کی 500 بیڈز تک توسیع جیسے منصوبوں پر 9 ارب 38 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
اسی طرح بہاولپور، بہاولنگر ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے اضلاع سے غربت کے خاتمے کے لئے 4 ارب روپے کے منصوبوں کا اجراء جس سے غریب کو روزگار ملے گا اور ان کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ چولستان میں وزیر اعلی پیکج کے تحت خصوصی ترقیاتی پروگرام ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جا رہا ہے اور اسی طرح ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت 3 ارب 38 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی سفری و مال برداری سہولیات کے پیش نظر بہاولپور سے حاصل پو رتک 77 کلو میٹر تک ڈبل سڑک کی تعمیر پر 4 ارب 9 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ بلال یاسین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اپنے دل میں غریبوں کے لئے درد رکھتے ہیں اور ان کا ویژن ہے کہ صوبہ سے غربت و افلاس اور اندھیروں کو ختم کر کے خوشحالی لائی جائے اور اس ویژن کے تحت بجٹ 2015-16ء تاریخ ساز بجٹ ہے اس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا، غربت کا خاتمہ ہو گا ، بے روزگاروں کو باعزت روزگار ملے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.