برسات کی آمد سے قبل تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،سید محمد علی شاہ
ہفتہ 13 جون 2015 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے جاری کام کا معائینہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ برسات کی آمد سے قبل تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے خصوصا ندی نالوں اور اس کے اطراف رہائش پذیر افراد کو تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تیار کیاجائے تاکہ ندی نالوں کی صفائی کا عمل قبل از وقت مکمل کیا جاسکے اور دوران برسات عوام کو جانی و مالی نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے ندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے تینوں زونوں میں ندی نالوں کی صفائی کاکام برق رفتاری سے جاری ہے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کو بروئے کار لاکر ندی نالوں سے کچرہ و ملبہ نکالنے کے ساتھ ساتھ ٹھکانے لگانے کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے ندی نالوں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کوبروئے کار لایا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.