شہریوں نے حالیہ صوبائی بجٹ کو عوام دوست، فلاحی اور متوازن قرار دیدیا
ہفتہ 13 جون 2015 22:42
لاہور ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب کے پیش کردہ حالیہ بجٹ 2015-16 کو عوام کی اکثریتی رائے کے مطابق عوام دوست، فلاحی اور متوازن قرار دیاگیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق عوام نے صحت، تعلیم، انرجی،انفراسٹرکچر اور روزگار کی فراہمی کے منصوبے کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سروے کے مطابق غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالنے اور ٹیکس نہ دینے والے صاحب حیثیت افراد کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کو مجموعی طور پر اچھا اقدام قرار دیاگیاہے۔ عوام نے بجلی کے دیرینہ بحران کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبوں ،تعلیم کے فروغ ، سکلڈ ڈویلپمنٹ، خواتین کو خودمختار بنانے ، صحت عامہ اور امن و امان کے قیام کیلئے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.