شاعر و مزاح نگار ابن انشاء کا88واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
اتوار 14 جون 2015 15:47
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء)اردو ادب کے عظیم شاعر و مزاح نگار ابن انشاء کا88واں یوم پیدائش 15جون بروز پیر منایا جائے گا اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ابن انشاء جن کا اصل نام شیر محمد خان تھا 15جون 1927ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے وہ بیک وقت صحافی،شاعر،افسانہ نگار،کالم نگار اور سفر نامہ نگارتھے انہیں ان کی معروف غزل ” انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو “ نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
ابن انشاء ملک کے معروف اخبارات و جرائد میں کالم لکھتے رہے ہیں بطور شاعر ان کے متعدد مجموعے ” دل وحشی “ ” چاند نگر “ اور ” اس بستی کے کوچے میں “ شائع ہو چکے ہیں ابن انشاء نے یونیسکو کے مشیر کی حیثیت سے مختلف یورپی و ایشیائی ممالک کے تفصیلی دورے کیے جن کے احوال انہوں نے اپنے سفرناموں ” ابن بطوطہ کے تعاقب میں “چلتے ہو تو چین کو چلیے “ ” دنیا گول ہے “ ” نگری نگری پھرا مسافر “ اور ” آوارہ گرد کی ڈائری “ میں اپنے مخصوص طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں تحریر کیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.