مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو گولی ماردی جائے،پراوین توگڑیا
پیر 15 جون 2015 14:29
گجرات ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے صدر پراوین توگڑیا نے جو کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی وجہ سے مشہور ہیں بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جھنڈے لہرانے والے کشمیریوں کو گولی ماردی جائے۔
(جاری ہے)
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروین توگڑیا نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں وہ باعث تشویش ہے اور اب یہ ضروری ہوگیا ہے جو لوگ پاکستان کے حق میں نعرے لگائیں یا پاکستانی جھنڈے لہرائے تو ان کے سینوں پر گولیاں چلائی جائیں۔
پروین توگڑیاں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کو حریت رہنماؤں کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے پاکستان کے حامی آزادی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ پروین توگڑیاں جموں وکشمیر کے بارے میں سخت بیانات دیتے وقت یہ بھول جاتے ہیں وہ بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف جموں وکشمیر پر غیر قانونی طورپر تسلط کر رکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.