رمضان میں کثرت سے استعمال کی جانیوالی بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا
پیر 15 جون 2015 15:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)بابرکت ماہ رمضان المبارک کی آمدآمدناجائزمنافع خور اور ذخیرہ اندوزمافیا سرگرم ہوگیا ہے،رمضان کا چاندنذرآنے سے قبل ہی عوام کو دن میں تارے دکھادیئے ۔ رمضان المبارک میں کثرت سے استعمال کی جانے والی بیشتر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جن میں چنے کی دال، بیسن، کھجور، کالے اور سفید چنے سرفہرست ہیں دوسری جانب موسمی پھل آڑو، خوبانی، آلوچے، خربوزہ، آم اور کیلے من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔
صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ پہلے بجٹ نے غریبوں کا خون چوس لیا۔اب رہی سہی کثر ناجائز منافع خوروں نے من مانی قیمتیں بڑھا کرنکال لی ہے اور حکومت خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی شہری انتظامیہ کی جانب سے حسب روایت رمضان سے قبل مصنوعی مہنگائی روکنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جارہے ہیں تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخ کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، شہری انتظامیہ نمائشی کارروائیوں میں مصروف ہے مہنگائی روکنے کے لیے گراں فروشی پر قابو پانا بھی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بنادیا جائے اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلاکر سخت سزائیں دی جائیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.