ضرب عضب کی کامیابی کے تمام کریڈٹ کی مستحق ہماری مسلح افواج ہیں‘ چودھری شجاعت حسین/ پرویزالٰہی
پیر 15 جون 2015 17:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے تمام کریڈٹ کی مستحق ہماری مسلح افواج ہیں، پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے اپنی قیمتی جانوں تک کی عظیم قربانی پیش کر کے مادرِوطن کو اندرونی شورش سے محفوظ رکھنے کیلئے ایسی مثال قائم کی ہے جس پر پاکستانی قوم تااَبد اُن کی ممنون و محسون رہے گی اور ان پر فخر کرے گی۔
ضرب عضب کے ایک سال کی کامیاب تکمیل پر دونوں مسلم لیگی قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مادرِوطن کے ان سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہوں نے جس عظیم مقصد کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگ اس عظیم مقصد کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج جہاں ہم پاک فوج کے شہداء، زخمیوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہاں پوری قوم شمالی وزیرستان کے عوام کی قربانیوں پر ان کی بھی مشکور ہے اور انہیں فراموش نہیں کر سکتی جنہوں نے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت اپنے گھر بار چھوڑنے اور آپریشن کی کامیابی کیلئے پاک فوج سے مکمل تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس آپریشن کا آغاز اور کامیابی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاکستان کی سلامتی و یکجہتی کے تحفظ اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی داخلی و خارجی دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے عزمِ مصمم اور یقین محکم کی عکاس ہے جس پر ان کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، آج ہماری آنکھیں آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلبا اور دیگر شہداء کی یاد میں بھی نمناک ہیں جن کا خونِ ناحق صرف اس لیے بہایا گیا کہ وہ محب وطن پاکستانی تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.