پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں
منگل 16 جون 2015 13:35
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں۔16 جون 1956 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جنرل راحیل شریف کے والد محمد شریف پاک فوج سے وابستہ تھے۔ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجرشبیرشریف ان کے بڑے بھائی ہیں ۔راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہورسے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا اوراکیڈمی کے 54ویں لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوکر1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
جنرل راحیل شریف نے نوجوان افسر کی حیثیت سے پاک فوج کے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے جب کہ بریگیڈئیر کے طورپرسیالکوٹ بارڈر پر26 فرنٹیئرفورس اورکشمیرمیں 6 فرنٹیئرفورس رجمنٹ کی کمان سنبھالی۔(جاری ہے)
انہوں نے 2010 سے 2012 تک گوجرانوالہ کور کی قیادت کی- وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو 27 نومبر 2013 کو پاک فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا اور 20 دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی تو انہیں کئی چینلنز درپیش تھے جس میں سب سے بڑا چیلنج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تھا جس کے خلاف سربراہ پاک فوج نے اپنی سپہ اور حکومت و قوم کی حمایت حاصل کرتے ہوئے بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا اور دہشت گردوں کا قلمع قمع کرنے کے لئے آپریشن “ضرب عضب” شروع کیا جس کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.