پی ایم ڈی سی کا میڈیکل کالجز کی درجہ بندی کرنے کا فیصلہ

منگل 16 جون 2015 17:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز کی درجہ بندی ان کے معیار تعلیم کی بنا پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ان کالجز میں زیر تعلیم طلبہ کے عدم اطمینان کی کیفیت اور ان کے والدین کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے اگرچہ کلنیکل سیشن میڈیکل تعلیم کے پہلے سال ہی شروع ہو جاتا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی شکایات آ رہی تھیں کہ بہت سے کالجز جن ہسپتالوں کے ساتھ منسلک ہیں ان میں نہ تو ایم آر آئی مشین اور نہ ہی سی ٹی سکین مشینیں ہیں رپورٹس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ کونسل 132 کالجز کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر چکی ہے تاہم انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کی تمام ضروریات پوری کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ تمام تفصیلات ثبوت کے ساتھ اکٹھی کی جائیں گی وہ کالجز جو تفصیلات پیش نہیں کریں گے ان کو بی کیٹگری میں رکھا جائے گا ۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ کالجز کو اے کیٹگری میں رکھا جا سکے ۔ ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کالجز کی درجہ بندی اے کیٹگری عنقریب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر موجود ہو گی ۔ اے کیٹگری والے کالجز کو قواعد کے مطابق اپنی فیس 7 فیصد بڑھانے کی اجازت ہو گی ۔تاہم بھی کیگٹری والے ایسا نہیں کر سکیں گے ۔