راولپنڈی : مکان میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 افراد چل بسے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جون 2015 10:44

راولپنڈی : مکان میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 7 افراد چل بسے

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء): راولپنڈی میں تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ اسکیم تھری کے ایک مکان میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد چل بسے . تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ اسکیم تھری میں ایک مکان آگ لگنے سے 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں 5بچے شامل ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے تاہم آگ پر قابو پالیا گیا ہے.