برازیلین فٹ بالر نیمار پر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے الجھنے پر ایک میچ کی پابندی عائد
جمعہ 19 جون 2015 22:12
سان تیاگو ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم کے فٹ بالر نیمار کو میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں سے الجھنے پر ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا جس کے باعث وہ (کل) اتوار کو وینزویلا کے خلاف شیڈول آخری لیگ میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے سلسلے میں کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کولمبین کھلاڑیوں نے نیمار کو نشانہ بنایا، وہ بار بار نیمار کو مختلف طریقوں سے پریشان کرتے رہے لیکن ریفری نے کسی طرح کا نوٹس نہ لیا اور آخرکار نیمار نے تنگ آ کر خود ان سے بات کرنی چاہی جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا اور ان پر ایک میچ کی پابندی بھی عائد کر دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہم نیمار کے کیس کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان پر مزید میچز کی بھی پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.