آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

پیر 13 مئی 2024 17:19

آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی ۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن 15 جولائی سے شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے لئے 20 لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم یا جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے 2003 سے ہر سال جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہو رہے ہیں۔