زمبابوین بلے باز یوسی سیبانڈا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں شرکت مشکوک
ہفتہ 20 جون 2015 18:04
ہرارے ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) زمبابوین ٹیم کے بلے باز یوسی سیبانڈا کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ہوم سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ زمبابوے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔ یوسی سیبانڈا ٹریننگ سیشن کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
زمبابوین ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے قبل سیبانڈا کا ان فٹ ہونا بری خبر ہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور امید ہے کہ وہ ایک ہفتے تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
یوسی سیبانڈا کو 154 میچز میں زمبابوین ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 2003 رنز بنا رکھے ہیں۔ وہ رواں برس ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے البتہ زمبابوین ٹیم کے تاریخی دورہ پاکستان کیلئے ان کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.