سرگودھا ڈی ایچ کیو میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ پھر سے شروع ‘24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہو گئی

ہفتہ 20 جون 2015 22:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) سرگودھا ڈی ایچ کیو میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی۔ڈی ایچ کیو میں سہولیات کے فقدان کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لواحقین کے مطابق بچوں کی اموات کی وجہ ڈاکٹرز اور عملے کی لاپرواہی اور طبی سہولیات کا فقدان ہے جو کافی عرصے سے درپیش ہے۔ جبکہ ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ بچوں کوانتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کوانتہائی تشویشناک حالت میں یہاں لایا گیا تھا جاں بحق ہونے والے بچوں میں آصف سعید اور یامین شامل ہیں اور ان تمام بچوں کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

متعلقہ عنوان :