احتساب عدالت نے مضاربہ مشارکہ کی آڑمیں لاکھوں روپے خوردبردکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا

ہفتہ 20 جون 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) احتساب عدالت کے جج ابراہیم خان نے مضاربہ مشارکہ کی آڑمیں لاکھوں روپے خوردبردکے الزام میں ملزم یاسرساکن دیر کاجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاہے گزشتہ روز ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا تو اس دوران نیب کے پراسکیوٹرنے عدالت کوبتایاکہ ملزم یاسر نے اسلامی کاروبار میں شراکت اور ماہانہ زیادہ منافع کالالچ دیکر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے خوردبرد کئے ملزم سے اس سلسلے میں مزید تفتیش کرنا ہے اس لئے ملزم کا ریمانڈ دیاجائے فاضل عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیل ریمانڈ پر سنٹرل جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :