گوجرانوالہ،پی پی 97 میں پولنگ،لیگی رہنما تماں بٹ کی ایس ایچ او سے تلخ کلامی ، زنانہ حوالات میں بند کردیاگیا

اتوار 21 جون 2015 12:49

گوجرانوالہ،پی پی 97 میں پولنگ،لیگی رہنما تماں بٹ کی ایس ایچ او سے تلخ ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) پی پی 97 گوجرانوالہ کے 33 پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن نمبر101میں (ن) لیگ کے رہنما تماں بٹ کی ایس ایچ او سے تلخ کلامی‘ پولیس نے حراست میں لے کر زنانہ حوالات میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو الیکشن ٹریبونل نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 97 میں دھاندلی ثابت ہونے پر 33پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن نمبر101 میں (ن) لیگ کے رہنما تماں بٹ نے پولنگ سٹیشن کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس پر ایس ایچ او سے تلخ کلامی ہوگئی پولیس نے تماں بٹ کو حراست میں لے کر زنانہ حوالات میں بند کردیا۔