انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنزوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
اتوار 21 جون 2015 16:30
چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنزوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ سیریز میں مجموعی طور پر 3151 رنز بنے، جو پانچ یا اس سے کم میچز کی سیریز میں بڑا سکور ہے۔
(جاری ہے)
اس سے قبل پانچ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنزوں کا ریکارڈ پاکستان اور بھارت کے پاس تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان 2003-04ء میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2963 رنز بنے تھے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز انتہائی کانٹے دار رہی اور بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 3151 رنز بنے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر سات بار تین سو سے زائد رنزوں کا ہندسہ عبور کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.