`سعودی سپانسر کمپنیوں کی اجارہ داری قائم
دوسالوں کے دوران پاکستانیوں سے عمرہ ویز فیس کے نام پر 22 ارب روپے لوٹ لئے `
اتوار 21 جون 2015 16:44
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) سعودی عرب کی سپانسر کمپنیوں کی اجارہ داری قائم دوسالوں کے دوران پاکستانیوں سے عمرہ ویز فیس کے نام پر 1 22 ارب روپے لوٹ لئے ، عمرہ ویز فیس کے نام پر سعودی کمپنیاں ۲۰۰ ریال کی بجائے ۲۰۰۰ سے ۳۰۰۰ ریال ویزا فیس وصول کر رہی ہیں ،حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے نوٹس لینے اور عمرہ ویز فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، سے گفتگوکرتے ہوئے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین حافظ شفیق کاشفیق نے کہا کہ عمرہ ویزا ریٹس کے بارے میں پاکستانی عمرہ ایجنٹس کو ذمہ دار ٹھہرانا بد دیانتی ہے۔
سعودی عرب سے عمرہ کمپنیاں جو ریٹ مقرر کرتی ہیں پاکستانی ایجنٹس کا ان سے ویزا اپروول خریدنا مجبوری ہے لہٰذا سعودی سفارتخانہ جو یہ دعویٰ کرتاہے کہ وہ عمرہ ویزا فری جاری کررہا ہے اس کی یہ بھی وضاحت کرنی چاہیے کہ سعودی کمپنیاں ۲۰۰ ریال کی بجائے ۲۰۰۰ سے ۳۰۰۰ ریال ویزا فیس وصول کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزنے گذشتہ سال ویزا اپروول فیس کو حرام قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کروایا جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.