ایشوریہ کی ہم شکل سنیہا الال کی واپسی
پیر 22 جون 2015 11:58
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء)سلمان خان کی فلم ’لکی‘ سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی فلم اداکارہ سنیہا الال بالی ووڈ میں اپنی نئی فلم ’بے زبان عشق‘ کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔سنیہا نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’پورے دس سال بعد میں بالی وڈ میں واپسی کر رہی ہوں۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غائب ہوکر واپس آتے ہیں کیونکہ بالی وڈ آپ دوسرا موقع نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ سنیہا میں بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی جھلک آتی تھی اور شاید اس لیے انھیں فلم ’لکی میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا تھا لیکن باکس آفس پر وہ ان کے لیے ’ان لکی‘ ثابت ہوئی۔سنیہا نے فلم ’لکی‘ کے بارے میں کہا کہ انھوں نے یہ فلم اس لیے کی تھی کہ وہ کالج میں مشہور ہو جائیں گی۔(جاری ہے)
اپنی سادہ لوحی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میری کہانی یہ ہے کہ جب لکی کی پیشکش ہوئی تو میں نے وہ فلم اداکارہ بننے کے لیے نہیں کی بلکہ میں نے سوچا تھا کہ میرا کالج کا پہلا سال ہے، چھٹیاں ہیں اور سلمان خان کے ساتھ اتنی بڑی فلم کا آفر آیا ہے! سوچو میں کالج میں کتنی مشہور ہو جاوٴں گا“اس سے قبل انھوں نے ہندی فلموں میں نہ چلنے کی اپنی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا: ’جب میں فلموں میں آئی تھی تب میں صرف 15-16 سال کی ہی تھی۔
فلم کا آفر تو کر لیا۔ لیکن اس وقت میں نے سخت محنت نہیں کی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارعامر خان کی فلم ’’لاہور1947 ‘‘ اگلے سال ریلیز ہوگی
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں‘ مایا خان
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.