سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ پرسوں شروع ہوگا
منگل 23 جون 2015 12:13
کولمبو ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا دوسرا میچ جمعرات سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔(جاری ہے)
ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.