غذائی تحفظ کیلئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے، زرعی ماہرین

منگل 23 جون 2015 13:33

سلانوالی ۔23 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) زرعی ماہرین کاکہناہے کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کر دارہے ملک کی 45فیصد لیبرفور س زراعت کے شعبے سے وابسطہ ہے زرعی اجنا س کی پیداوار کے سلسلہ میں کسانو ں کا کر دار کلیدی حیثیت کا حامل ہے غذائی تحفظ کیلئے اگر حکومتی سطح پر ایسے اقداما ت کے جا ئیں جن سے کسانو ں کی آمدنی میں اضافہ تو پاکستان غذائی اجناس میں مکمل طور پر خود کفیل ہو سکتا ہے ا س کیلئے حکومتی سطح پر دیہی علاقوں کے کھیت کھیلایانوں میں کسانو ں کی بہتر ی کیلئے تبدیلیاں لانا ہو ں گی کسانو ں کو زرعی مداخل سستے نر خوں فراہم کرنے کے ساتھ ا ن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفا دہ کرنے کی طر ف سے بھی راغب کرنا ہو گا کسانو ں کو دیگرممالک کی طرح معمولی ما ر ک ا پ پر زیاد ہ قرضے دینے سے پاکستان میں کسان خوشحال ہو گا کیونکہ تمام سہولیا ت میسرآنے سے و ہ زراعت اس سے منسلک شعبوں پر زیا د ہ تن دیہی سے توجہ دے سکے گا ا س وقت زرعی مداخل کے بڑھتے ہو ئے نرخ اور دیگرمسائل پاکستان کے کسا نو ں کے معاشی طور پر مضبوطی کی راہ میں بڑ ی روکاوٹ ہے اگر حکومتی سطح پر کسا نو ں کو مطلوبہ تمام سہولیا ت فراہم کی جائیں کہ کوئی وجہ نہیں پاکستان میں کسان زمین سے سونا نکالنے کے عمل کو بہتر سے بہتر بنا کر پاکستان کو زرعی اجنا س میں مکمل طور پر خود کفیل بنا سکے ۔