سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا دہلی کی ٹیم کو خیر آباد کہنے پر غور
ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2015 15:20
دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون۔2015ء) سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر وریندر سہواگ نے رانجی ٹرافی سیزن 2015-16ء سے قبل دہلی کی ٹیم چھوڑنے پر غور کر نا شروع کر دیا ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وریندر سہواگ کو رانجی ٹرافی میں کھیلنے والی کئی اور ٹیموں کی جانب سے بھی آفرز آئی ہیں جن پر وہ غور کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ویب سائٹ کے مطابق سہواگ کا خیال ہے کہ گوتم گھمبیر،مٹھن منہاس،رجت بھاٹیا اور خود ان کی موجودگی میں دہلی کی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع ملنا مشکل ہے اور کیریئر کے اس موڑ پر نوجوان کھلاڑیوں کو جگہ دینے کے لیے دہلی کی ٹیم کو چھوڑنا ٹھیک فیصلہ ہوگا۔
36سالہ سہواگ نے گزشتہ رانجی سیزن میں 8میچز کھیل کر 51.63کی اوسط سے 568رنز بنا ئے تھے جس میں 2سنچریاں بھی شامل تھیں ا ور وہ دہلی کی جانب سے رانجی سیزن 2013-14ء میں گوتم گھمبیر کے بعد زیاد ہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ وریندر سہواگ 1997-98ء سے دہلی کی جانب سے فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں اور وہ بھارت کے لیے 104ٹیسٹ، 251ون ڈے اور 19ٹی ٹونٹی میچز میں 17000سے زائد انٹر نیشنل رنز سکور کر چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.