چاغی سے تعلق رکھنے والا21 سالہ طالب علم علاؤالدین کشانی کوئٹہ میں لاپتہ

منگل 23 جون 2015 23:01

دالبندین( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) چاغی سے تعلق رکھنے والا21 سالہ طالب علم علاؤالدین کشانی کوئٹہ میں لاپتہ ہو گیا۔ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق گری کالج کوئٹہ کے طالب علم علاؤالدین کشانی کوئٹہ کے علاقے سلیم بنگلوز نزد بورڈ آفس سے صبح دس بجے اپنے گھر سے نکلے جس کے بعد ان کا موبائل نمبر 03333340901 مسلسل بند مل رہا ہے جبکہ تادم تحریر ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

(جاری ہے)

ان کے خاندانی ذرائع نے اپیل عام کی ہے کہ لاپتہ علاؤالدین کشانی کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات دالبندین پریس کلب کے صدر اور ان کے ماموں حاجی ستار کشانی کو اس نمبر03342483208 اور رابطہ ممکن نہ ہونے کی صورت میں ان نمبرز 03327929549 / 0318496437 پر اطلاع دے کر ان کی تلاش میں مدد کریں