زراعت میں سائنٹیفک تبدیلیوں کی اشدضرورت ہے،زرعی ماہرین

بدھ 24 جون 2015 15:44

سلانوالی ۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستا نی معیشت کو سامنے رکھتے ہو ئے زراعت میں سائنٹیفک تبدیلیوں کی اشدضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی 18کروڑعوام کی زندگیاں بھی کسی نہ کسی حوالہ سے زراعت سے وابستہ ہے ا س لیے زراعت میں سائنٹفک تبدیلیاں لائی جائیں جدید ٹیکنالوجی سے استفاد ہ کرتے ہو ئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کویقینی بنایاجائے زراعت جوپاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ا س سے ہم پاکستان کی معیشت کو بہتر سے بہتر کرسکتے ہیں ا س ضمن میں حکومتی سطح پر انقلابی تبدیلیوکی اشدضرورت ہے عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اپنی آپیاشی کانظام بہتربنانے کیلئے اگلے پانچ سالوں تک ایک ارب ڈالر سالانہ کی سرمایہ کا ر ی کرنا پڑ ے گی کیونکہ آپیاشی ہی زراعت کی بنیاد ہے پاکستان میں پانی کی کمی دورکرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدا ما ت اورسرمایہ کا ری بھی کرنا ہو گی کھیت سے منڈی تک زرعی اشیاء کی ذخیرہ کا ری اور چھوٹے کا ر خانوں پرسرمایہ سے بھی زراعت میں اضافہ ہو گا ڈیری کی مصنوعات پر انتہائی توجہ دینے سے معاشی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں چھوٹی فصلیں باجر ہ جوارمرچ مو نگ آلوسبزیاں تازہ پھلوں فروٹ پیا ز آلولہسن کی کا شت میں اضافے کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار بھی وقت کا تقاضا ہے ا س کے علاو ہ حکومت زرعی زمینوں کو کالونیوں میں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے بھی قانون ساز ی کر ے بالخصوص آر چرڈ پھلوں کے با غات کو ختم کرنے اور کالونیوں میں تبدیل کرنے سے منع کرنے کیلئے اقداما ت کر ے زرعی زمینوں کو پلاٹوں میں تبدیل کر نے کا سلسلہ ختم ہو نا چاہیے کسانوں کو زیا دہ سے ز یاد ہ سہولیا ت اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے پاکستان زرعی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے ۔