ہائی برڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کیلئے کھادوں کا استعما ل ضرور ی ہے،زرعی ماہرین

بدھ 24 جون 2015 15:44

سلانوالی ۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء)زرعی ماہرین نے ہائی برڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کیلئے کھادوں کے استعما ل کو ضرور ی قرار دیتے ہو ئے بتا یا ہے کہ ہائیرڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کیلئے زمین تیارکرتے وقت 2بو ر ی امونیم نائٹریٹ یہ دو بو ر ی امونیم سلفیٹ یہ ایک بو ر ی یو ر یا استعمال کی جا ئے ا س کے علا و ہ تین سے چا ر بو ر ی ا یس ایس پی یہ دو بو ر ی ڈ ی ا ے پی کے علاو ہ یہ دو بو ر ی ایس او پی ڈالناضرور ی ہے ا س کے علا و ہ پودوں کومٹھی چڑھاتے وقت دو بور ی ا مو نیم نائٹریٹ یہ دو بو ر ی نائٹرو فاسٹ یہ ایک بو ر ی یو ر یا استعمال کریں پھل بنتے و قت ایک بو ر ی نائٹرو فاسٹ یہ ا یک بور ی یوریااورایک بو ر ی ایس او پی استعمال کریں ہر چنائی کے بعد کا شت کا ر آدھی بو ر ی نائٹرو فاسٹ اورآدھی بور ی ایس او پی زمین میں ڈالیں کا شت کا ر ہائیبرڈ ٹماٹر کی بھر پور پیداوارحاصل کر نے کیلئے کھاد کی مقدار میں زمین کی زرخیز ی فصل کی حالت اورآب و ہو ا کے مطا بق محکمہ ز ر اعت کے عملہ کی مشاور ت سے کمی پیشی کرسکتے ہیں ۔