وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں مخدوش ، خستہ حال اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنیوالے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی، نئے کھلنے والے پرائیویٹ سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کی شرط لازمی ہو گئی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی یکم اگست تک حتمی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے گی، ڈی اوبلڈنگ سے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کرنیوالے نجی سکولوں کے خلاف کاروائی ہوگی، رانا عبدالقیوم

بدھ 24 جون 2015 20:34

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں مخدوش ، خستہ حال اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ..

لاہور ۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں مخدوش ، خستہ حال اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی جبکہ کسی بھی نئے کھلنے والے پرائیویٹ سکول کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کی شرط عائد کر دی گئی نیز سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو یکم اگست تک حتمی رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق خادم اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے بعد سیکرٹری سکولز نے تمام ای ڈی اوز ایجوکیشن کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پرائیویٹ سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سر ٹیفکیٹ محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر میں جمع کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،یکم اگست تک احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق صوبہ بھر کے تمام ای ڈی اوز ایجوکیشن کی وساطت سے نجی سکولوں کو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں یہ احکامات دئیے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرز بلڈنگ سے عمارتوں کا معائنہ کروا کر فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرکے محکمہ تعلیم کو جمع کروائیں جبکہ ایسے سکول جو پہلے معائنہ میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کرسکے وہ بھی یکم اگست سے قبل ہر صورت اپنی عمارتوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر کے ڈی او بلڈنگ سے معائنہ کروا کر فٹنس سرٹیفکیٹ مہیا کریں،ایسے سکول جو حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے انکی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی مانیٹرنگ فورس برائے تعلیم کے سربراہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام اضلاع کے نجی سکولز میں اچانک چھاپے مار کر بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کریں،مطلوبہ معیار پر نہ اترنے والے اور بوگس فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف فور ی کارروائی عمل میں لائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد،گوجرانوالہ اور ملتان سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے نجی سکولوں کی عمارتیں گرنے سے متعدد طلبہ و طالبات کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلیٰ نے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے علاوہ ازیں یکم اگست تک فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی مہلت ان سکولوں کیلئے ہے جنہوں نے دسمبر 2013 سے تاحال عمارتوں کا معائنہ نہیں کروایا جبکہ کسی بھی نئے کھلنے والے نجی سکول کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول تک رجسٹریشن نہیں دی جائے گی۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء کو بتایا کہ صوبہ بھرکے ای ڈی اوز ایجوکشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام نجی سکولوں کوبلڈنگ فٹنس سرٹیفیکیٹ کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈی اوبلڈنگ سے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کرنیوالے نجی سکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :