کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
جمعرات 25 جون 2015 12:02
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء)پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے مداح25 جون کو ان کی چھٹی برسی منا رہے ہیں۔ اپنے منفردانداز سے پاپ موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن 1958ء میں امریکی شہر گیری میں پیداہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئرکا ا?غاز 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیاجن کا پہلا میوزک البم “آئی وانٹ یو بیک” تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔
مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم” آف دی وال” کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔1982ء میں انکے ایک اورالبم”تھرلر” نے ایسا تہلکہ مچا یا کہ ہر ایک کی زبان پر مائیکل مائیکل تھاجو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔(جاری ہے)
مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی جن کا مون واک نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا ۔
تھرلر، بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر میوزک البمز دینے والے مائیکل نے ایک حمدGive Thanks To Allah بھی ریکارڈ کرائی جس سے انکے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔ کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن چند سال پہلے دنیا سے رخصت ہوئے تاہم اپنے گانوں کی صورت میں وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
کریتی سنن مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے پر تصاویر وائرل
-
جوا ایپ پروموشن کیس :ٹک ٹاکر اقراء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم
-
یوٹیوبرعلی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع
-
اداکارہ مومنہ اقبال تنازعہ: جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا حکم معطل
-
بھارت نہیں چاہتا پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر رسائی ملے، فیصل قریشی
-
گزشتہ نسل نے مصنوعی ذہانت کی سہولت کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کی،عائزہ خان
-
یوٹیوبر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور
-
اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ ایم پی اے تنازع، مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع،جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
-
جواء ایپ تشہیر کیس،یوٹیوبر اقرا ء کنول اور شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی
-
بیوی پرتشدد کا مقدمہ، عدالت نے علی حیدر آبادی کو27جولائی تک گرفتاری سے روکدیا
-
معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.