‘راولپنڈی ہولی ہسپتال میں گیسٹروکے مریضوں کا رش بڑھ گیا، وجہ بسیار خوری قرار‘
جمعرات 25 جون 2015 15:31
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء)راولپنڈی ہولی ہسپتال میں گیسٹرو کے مریضوں کا تانتا بندھ گیا ہے اس کی وجہ رمضان المبارک میں ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کی بسیار خوری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر راجہ شفیق کا کہنا ہے کہ ْگیسٹرو کیسز کے بڑھنے کی وجہ رمضان میں ناقص اور چکنائی والی غذاؤں کا زیا ہ استعمال ہے ۔
انہوں نے کہا عموما گیسٹروکا مریض صرف چند گھنٹوں کے لیے ہسپتال میں بسترہ لیتا ہے اور مریض کوڈرپس اور دیگر ادویات کے ذریعے ری ھائیڈریٹ rehydrate کردیا جاتا ہے اور اس کے جسم میں پانی کی مقدار پوری ہوجاتی ہے ۔گیسٹروانٹرائٹس کی علامات میں قہہ آنا،ڈی ہاےئڈریشن(پانی کی کمی)پسینہ آنا،سردرداور مسلز کی کمزوری شامل ہے۔(جاری ہے)
ہسپتال میں کئی علامات کے مریض لائے گئے ہیں جوروزے سے متعلق تھے۔
ان میں ذیابیطس اور گردوں کے مریض بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر کا کہناتھا کہ روزہ افطاری کے بعد فوری طور پر پانی کا زیادہ استعمال گردوں پر بوجھ ڈالتا ہے ۔یہ صورت حال ان افراد کے لیے مزید گھمبیر ہوجاتی ہے جن کے گردوں میں پتھری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شوگراورذیابیطس کے مریضوں کو روزے نہیں رکھنے چاہئیں اور لوگوں کو باقاعدہ طور پراس بارے آگاہ کردیا گیا ۔اس کے برعکس ہسپتال میں رواں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کی تعد ا د کم رہی۔میڈیکل سپرنٹنڈٹ ڈاکٹر ارشاد علی صابر کا کہناتھا کہ ہیٹ سٹروکے مریضوں کو اضاضی کپڑوں یا رضائیوں میں لپیٹنے کی بجائے ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائےمزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.