کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے سبب بتدریج درجہ حرارت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی

جمعہ 26 جون 2015 18:59

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے سبب بتدریج درجہ حرارت میں کمی واقع ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء ) کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے سبب بتدریج درجہ حرارت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے اور آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت میں مزید کمی آجائے گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر میں درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد تھا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شہر میں موسم گرم رہا تاہم وقفہ وقفہ سے ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت میں اتار چڑھاوٴ دیکھا گیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت زیادہ رہی اور بعض میں کم تاہم مجموعی طور پر شہر میں موسم گرم دیکھنے میں آیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کے سبب آئندہ چند روز میں صورت حال معمول پر آجائے گی اور گرمی کی شدت میں بتدیج کمی آئے گی ۔تاہم بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔گرمی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی ۔نماز جمعہ کے اجتماعات میں تو رش دیکھنے میں آیا تاہم بازاروں اور مارکیٹوں میں سناٹا تھا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر معمول سے کم تھی ۔

متعلقہ عنوان :