کاشتکاروں کو مرچ کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 27 جون 2015 13:46

فیصل آباد ۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ماہرین زراعت نے مرچ کے کاشتکاروں کو مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ سرخ مرچ کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مرچوں کی چنائی بروقت مکمل کر لیں ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ چنائی کا عمل اس وقت شروع کیاجائے جب مرچ اچھی طرح پک چکی ہو اور اس کا رنگ بھی مکمل طور پر سرخ ہو چکاہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنی چاہیے تاکہ پودے ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ مرچ کی چنائی ہفتہ عشرہ کے وقفے سے کرنے کے بعد مرچوں کو اکٹھا ڈھیر کی صورت میں رکھنے کی بجائے خشک اور صاف چٹائی پر اسے احتیاط سے بکھیر دیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کے بعد کمزور اور بیماری سے متاثرہ مرچوں کو الگ کر دیں نیز مرچوں کو بارش یا آندھی سے بچانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ بہتر پیداوار کے ذریعے کاشتکاروں کو مالی منفعت حاصل ہوسکے۔