راجباہوں ، کھالوں کی عدم نگہداشت اور نہروں کی ناقص منصوبہ بندی سے 49 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو رہاہے،آبی ماہرین
پیر 29 جون 2015 13:54
فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے جس کی بقاء کیلئے پانی بنیادی حیثیت کا حامل ہے لیکن یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ پاکستان کے نہری نظام میں سالانہ دستیاب 142ملین ایکڑ فٹ پانی میں سے 36 ملین ایکڑفٹ پانی بحیرہ عرب میں گر کر جبکہ 49 ملین ایکڑ فٹ پانی راجباہوں ، کھالوں کی عدم نگہداشت اور نہروں کی ناقص منصوبہ بندی سے ضائع ہو رہاہے نیز مذکورہ پانی کو ذخٰیرہ کر کے قابل استعمال بنانے کیلئے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔
جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے آبی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں پانی کی کمی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ چند سالوں کے دوران پانی کی فی کس دستیابی 5650مکعب میٹر سے کم ہو کر 1200 مکعب میڑ رہ گئی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں نہری نظام سے 56ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا ہوتا ہے جس میں سے 12ملین ایکڑ فٹ پانی نہروں ، کھالوں ، راجباہوں کے ذریعے ضائع ہو جاتا ہے اس طرح 58110کھالوں کیلئے 44.8ملین ایکڑ فٹ پانی میسر ہے جو 40.61ملین ایکڑ کاشتہ رقبہ کی آبپاشی کیلئے ناکافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پانی کی کمی کو پورا کر نے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے پانی کا ضیاع روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھالے پختہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.