جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
پیر 29 جون 2015 13:54
فیصل آباد ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصلوں کے کیڑوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونے ، زرعی ایجوکیشن سے لا تعلقی اور شرح خواندگی کی کمی کے باعث 80فیصد کسان جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے اقدامات نہیں کرتے جس سے فصلوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کاشتکاروں کو 25سے 35فیصد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیز جڑی بوٹیاں فصلوں کے پیداواری اخراجات میں اضافہ اور کھاد و پانی کی بھاری مقدار بھی استعمال کرتی ہیں اس لئے کاشتکاروں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بعض کھیتوں میں معمولی غفلت کے باعث جڑی بوٹیاں اس قدر زور پکڑ لیتی ہیں کہ وہ پیداوار کو 50فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر سکتی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں تیلااور سفید مکھی کی کثرت سے پرورش ہوتی ہے اور سفید مکھی کپاس کے وائرس کو منتقل کرنے کا باعث بنتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر فصل کو ابتداء میں ہی 50یوم تک جڑی بوٹیوں سے محفوظ کر لیا جائے تو بعدازاں جڑی بوٹیاں خود کو دبا لیتی ہیں جن سے فصلات کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں رہتا ۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام کو بھی تجویز پیش کی کہ وہ بھی کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.